دبئی: جرائم سے متعلق مقدمات کی شرع میں 23فیصد اضافہ ہُوا: ڈی سی ڈی

منگل 24 مئی 2016 15:55

دبئی: جرائم سے متعلق مقدمات کی شرع میں 23فیصد اضافہ ہُوا: ڈی سی ڈی

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء): دبئی کورٹس ڈپارٹمنٹ (ڈی سی ڈی) نے کہا ہے کہ اعدادو شمار کے مطابق 2015میں جرائم سے متعلق کل 57,187 مقدمے سنے گئے تھے۔ جو کہ 2014 مقابلے میں 23فیصد زیادہ رہے۔ 2014میں 46,466مقدمے سنے گئے تھے۔

(جاری ہے)

دبئی کورٹس ڈپارٹمنٹ (ڈی سی ڈی) نے 2015 اپنے جاری کردہ ڈیٹا میں بتایا کہ دبئی پرائمری عدالت نے 10,721کیس سنے ۔ دبئی اپیل کورٹ میں دائر کیئے جانےوالے جرائم سے متعلق مقدمات کی شرع 8فیصد کم ہوئی۔ جبکہ کنسیشن کورٹ میں بھی مقدمات کی شرع 0.2فیصد کم رہی۔ لیکن مجموعی طور پر جرائم سے متعلق مقدمات میں 23فیصد کا اضافہ ہوا.