ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن سے ٹویٹر پر سوال پوچھ لیا، ایشوریا کے جواب کی ٹویٹر پر دھومیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 15:13

ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن سے ٹویٹر پر سوال پوچھ لیا، ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء): ایشوریا رائے بچن اپنی نئی فلم ”سربجیت“ کی پروموشن میں مصروف تھیں کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایشوریا رائے بچن سے ان کے مداحوں نے AskAishwary#کے ٹرینڈ کے ساتھ سوالات کرنا شروع کر دئے جن کا خوبرو اداکارہ نے جواب بھی دیا۔ ایشوریا رائے بچن سے جہاں ان کے مداحوں اور پرستاروں نے سوالات کیے وہیں ان کے شوہر جونئیر بچن نے بھی ایشوریا سے ٹویٹر پر ہی ایک سوال کر ڈالا۔

ابھیشیک بچن نے سوال کیا کہ سربجیت جیسی اتنی جذباتی فلم کی شوٹنگ کے بعد گھر آ کر بھی مسکرا لیتی تھی، لیکن کیسے؟ اپنے پیغام میں انہوں نے سربجیت میں اپنی اہلیہ کی اداکاری کو بھی خوب سراہا۔ اپنے شوہر کے ٹویٹ کے جواب میں ایشوریا رائے بچن نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئیے کہ انہوں نے ہمیں زندگی میں مسکرانے کی بہت سی وجہیں دی ہیں اور مسکرانے کی سب سے بڑی وجہ ہماری ننھی ارادھیا بھی ہے۔

(جاری ہے)

ایشوریا رائے بچن کے اس جواب نے ٹویٹر پر دھوم مچا دی۔ اس سے قبل سربجیت کے پریمئیر شو کے دوران ابھیشیک بچن ایشوریا کے ساتھ کچھ لمحے کھڑے ہونے کے بعد وہاں سے چلے گئے تھے جس کے بعد اس جوڑے میں کشیدگی کی افواہیں پھیل گئیں۔