Live Updates

مظفرآباد کو کھنڈرات اور آثار قدیمہ بنانے والوں کے ساتھ اتحاد تحریک انصاف کو مبارک ہو‘ پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کو مظفرآباد کے مسائل کا ذمہ دار کہنے والے بالآخر ان ہی کے اتحادی بنے ‘مفادات کی خاطر نظریات بیچنے والے ہمیشہ عوام کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے ‘عوام کوبیوقوف نہیں بنا سکیں گے ‘مظفرآباد کے عوام کے حقوق غصب کرنیوالے اتحادیوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے شکست دینگے عوام اس مرتبہ بھی ان سے اپنے اوپر ہونیوالے مظالم کا بدلہ ووٹ کی پرچی سے لیں گے

مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا کارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 24 مئی 2016 14:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ مظفرآباد کو کھنڈرات اور آثار قدیمہ بنانے والوں کے ساتھ اتحاد تحریک انصاف کو مبارک ہو ، پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کو مظفرآباد کے مسائل کا ذمہ دار کہنے والے بالآخر ان ہی کے اتحادی بنے مفادات کی خاطر نظریات بیچنے والے ہمیشہ عوام کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے عوام کوبیوقوف نہیں بنا سکیں گے مظفرآباد کے عوام کے حقوق غصب کرنیوالے اتحادیوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے شکست دینگے عوام اس مرتبہ بھی ان سے اپنے اوپر ہونیوالے مظالم کا بدلہ ووٹ کی پرچی سے لیں گے یونین کونسل گوجرہ میں اپوزیشن کے اندر رہتے ہوئے بھرپور ترقیاتی کام کروائے جب رکن اسمبلی بنا تو سڑکوں کا نام و نشان نہیں تھا پانچ سال کے اندر 37کلومیٹر سڑکیں بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے موہری گوجرہ میں حاجی رشید کی رہائش گاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام علاقہ نے رکن اسمبلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

بیرسٹر افتخار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مظفرآباد کے عوام کیساتھ مظالم اور نا انصافیوں کا جو سلسلہ روا رکھا اسکی مثال نہیں ملتی آئند ہ انتخابات میں عوام مجاوروں اور کھلاڑیوں کا بوریا بستر گول کرینگے انہوں نے کہا کہ آنیوالا دور مسلم لیگ ن کی راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں حکومت کا دور ہے مظفرآباد کے ساتھ ہونیوالی تمام نا انصافیوں کا ازالہ ہوگا مظفرآباد میں تعمیر و ترقی ہو گی اور خوشحالی آئے گی حقیقی تبدیلی اور ترقیاتی کاموں کیلئے عوام مسلم لیگ ن کے ہاتھ مضبوط کریں بعض لوگ مظفرآبا د کے عوام کو مظالم کا نشانہ بنانے والوں سے اتحاد کر کے کچھ عرصہ بعد دوسری جماعت کے پلیٹ فارم سے آکر مظلوم بننے کی کوشش کرتے ہیں عوام ان شکاریوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات