کے الیکٹرک پاور پلانٹس سے استعداد کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہی، نیپرا رپورٹ میں انکشاف
منگل 24 مئی 2016 14:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) نیپرا نے انکشاف کیا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس سے استعداد کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے کراچی کے عوام کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ کے الیکٹرک پیداواری صلاحیت میں خود کفیل ہونے کے باوجود نجی پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی خریدتی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے غلط اعداد و شمار ظاہر کئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے پاور پلانٹس سے استعداد کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہی جس کا نتیجہ شہر قائد میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام پرانا اور ناقص ہے جس کی بہتری کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سسٹم کے نقائص پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.