رمضان کی آمد سے قبل پاکستان سٹیل کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں جاری

منگل 24 مئی 2016 14:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) طویل عرصے سے تنخواہوں سے محروم پاکستان سٹیل مل کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیل کے ملازمین گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے تاہم رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں۔ ملازمین کو تنخواہیں دسمبر 2015 اور جنوری 2016 کی تنخواہیں دی گئی ہیں جبکہ 4 ماہ کی تنخواہوں سے ملازمین تاحال محروم ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سٹیل کے ملازمین کا مجموعی خسارہ 375 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ ملازمین کی 45 کروڑ روپے ماہانہ تنخواہ ہے۔

متعلقہ عنوان :