کراچی ، کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت 5 گرفتار

منگل 24 مئی 2016 14:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے صدر پریڈی میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم جماعت کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم منیر احمد عرف مفتی بھتہ خوروں اور دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ ڈیفنس درخشاں میں پولیس نے کارروائی کرکے سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان قتل ، اقدام قتل سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ادھر گارڈن میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :