بیڑ کے مقام پر دریائے سرن میں بلاسٹنگ کے ذریعہ شکار سے مچھلیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری

منگل 24 مئی 2016 13:54

ایبٹ آباد۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) تناول کے علاقہ بیڑ میں دریائے سرن میں بلاسٹنگ کے ذریعے مچھلیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہبیڑ ہری پور اور تھانہ پھوہار ایبٹ آباد کی حدود میں موجود دریائے سرن میں مچھلی کے شکار کیلئے بارود کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ یہ دن مچھلیوں کے انڈے دینے کے دن ہیں۔ اس لئے بلاسٹنگ سے ان کے انڈوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی مر رہے ہیں جس سے مچھلیوں کی نسل بری طرح تباہ ہو رہی ہے۔ لہذا حکومت اور انتظامیہ اس کا فوری نوٹس لے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔