ہرنائی ، شاہرگ میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ ،3افراد جاں بحق ،2خواتین سمیت 3افراد زخمی

منگل 24 مئی 2016 13:42

کوئٹہ۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ ،3افراد جاں بحق جبکہ2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق منگل کوہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں نامعلوم مسلح افرادنے حمید اللہ نامی شخص کے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شمس اللہ،زین اللہ اور نور جان جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ضلعی انتظامیہ ا ورسیکورٹی فورسزنے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اور زخمیوں کومقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے،تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :