سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورہ کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کے خلاف درخواست مسترد کر دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 13:27

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورہ کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کے خلاف درخواست ..

کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورہ کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ڈویژن بینچ میں سانحہ صفورہ کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔ ملزم نعیم ساجد نے مقدمہ فوجی عدالت میں نہ بھیجنے کی درخواست دائر کی تھی۔ اسی عدالت نے سانحہ صفورہ کے ملزم سلطان قمرصدیقی کی مقدمے سے نام نکالنے کی درخوست کی سماعت کی، عدالت نے ملزم کی درخواست مسترد کردی۔.ملزم پرسانحہ صفورہ کے ملزم کی مدد کرنےکا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :