لاہور ہائیکورٹ نے فلم نمائش پر پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کو 2 جون کو بحث کے لیے طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 13:27

لاہور ہائیکورٹ نے فلم نمائش پر پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین کے ..

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے فلم نمائش پر پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کو 2 جون کو بحث کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کے وکیل شیرزا ذکا نے موقف اختیار کیا کہ فلم "مالک" کی نمائش پر پابندی غیر قانونی غیر آئینی ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو پابندی کا اختیار نہیں دوران سماعت وفاقی حکومت کا وکیل پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے فریقین کے وکلا کو 2 جون کو بحث کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔