Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کسانوں کو احتجاج جاری رکھنے پر اکسایا ہے،کسانوں کوورغلانے کامقدمہ عوام کی عدالت میں درج کرائیں گے‘ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی و خودمختاری کے خلاف ہیں ‘پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے علاقے میں ڈرون حملے کا معاملہ اٹھائے گا

پنجاب کے وزیر قانون رانا اثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 مئی 2016 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا اثنا اللہ نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کسانوں کو احتجاج جاری رکھنے پر اکسایا ہے‘ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی و خودمختاری کے خلاف ہیں ‘پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے علاقے میں ڈرون حملے کا معاملہ اٹھائے گا۔

وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دینے والے کسانوں سے مذاکرات کامیاب رہے تھے لیکن تحریک انصاف کے رہنما اور شیخ رشید کسانوں کو اکساتے رہے جس کی وجہ سے پورا شہر متاثر ہوا۔ رانا ثناء الله نے کہا کہ تحریک انصاف اصل میں تحریک انتشار ہے، تحریک انتشار نے کسانوں کو بھی بھڑکایا، کسانوں کے نمائندوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے انہیں خریدنے کی کوشش کی، ہم کسانوں کوورغلانے کامقدمہ عوام کی عدالت میں درج کرائیں گے، عوام خود 2018 کے انتخابات میں ان کیخلاف فیصلہ سنا دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی علاقے میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتا ہوں ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی و خودمختاری کے خلاف ہیں۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے علاقے میں ڈرون حملے کا معاملہ اٹھائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات