راولپنڈی، ایف آئی اے کی کاروائی ،ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار، چار سونے کی اینٹیں برآمد

منگل 24 مئی 2016 13:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) ایف آئی اے نے راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں چھاپہ مار کر ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی سمیت چار سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں چھاپہ مار کر ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث منی چینجر کی دکان سے ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم سے پاکستانی چھ لاکھ روپے‘ سونے کی چار اینٹیں اور بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم چائنہ اور دبئی میں بھجوائی جاتی تھی۔

متعلقہ عنوان :