آصف زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 13:23

آصف زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء) : لندن میں مقیم سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کے ایک مشترکہ دوست نے سابق صدر کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ملاقات کا پیغام بھجوایا جس پر آصف علی زرداری نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ملاقات کا نہ تو کوئی فائدہ ہے اور نہ ہی ضرورت ہے۔