پاکستان اور چین دنیا میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہیں،سن وی ڈونگ

منگل 24 مئی 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ ہمیں اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام کرنا ہوگا‘ پاکستان اور چین دنیا میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہیں‘ دونوں ملک مل کر ترقی کے مشترکہ خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ وہ منگل کو یہاں پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر حوالے سے منفرد اور اہم ہے یہ دوستی باہمی احترام اور خلوص پر مبنی ہے۔ پاکستان اور چین قابل بھروسہ اور آہنی دوست ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے چین نے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ دونوں ملک علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پنسٹھ سالوں کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام کرنا ہوگا‘ پاکستان اور چین دنیا میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہیں‘ دونوں ملک مل کر ترقی کے مشترکہ خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :