ملا منصور سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پاکستان نے بھی فراہم کی تھیں۔ امریکی اخبار کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 13:05

ملا منصور سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پاکستان نے بھی فراہم کی تھیں۔ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء) : امریکی اخبار نے ملا منصور سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ملا اختر منصور کی ہلاکت سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ملا منصور کو انٹیلی جنس معلومات اور ٹیلی فونک رابطوں کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ملا منصور سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پاکستان نے بھی فراہم کیں۔

(جاری ہے)

صدر اوبامہ نے ملا منصور کو ہلاک کرنے کی منظوری کچھ ہفتے قبل دی تھی۔ امریکی حکام نے ملا منصور کو نشانہ بنانے سے کئی ہفتے قبل پاکستانی حکومت کو اس سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔ امریکی اخبار نے مزید انکشاف کیا کہ ملا منصور طبیعت ناسازی کے باعث علاج کی غرض سے ایران گیا تھا۔ ملا منصور پاکستان کے اسپتالوں سے علاج نہیں کروانا چاہتا تھا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ملا منصور افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں میں بھی رکاوٹ تھا۔ واضح رہے کہ ملا منصور اختر کو نوشکی میں ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :