انڈس ہائی وے پر جامشورو کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 10افراد جاں بحق ‘20 زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 12:59

انڈس ہائی وے پر جامشورو کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 10افراد جاں بحق ‘20 ..

جامشورو(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء) انڈس ہائی وے پر جامشورو کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں10افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے پر جام شورو سیہون سیکشن کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے مسافربس الٹ گئی۔ امری کے مقام پر پیش آنےوالے حادثے میں10 افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بس شہداد کوٹ سے کراچی جارہی تھی۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔حادثے میں کراچی کے رہائشی 6مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،بعد ازاں چار مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ان میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :