عمران خان نے اپنی جماعت تباہ کردی ،وہ کیوں نہیں بتاتے خیبرپختونخواہ میں لوٹ مار جاری ہے‘ رانا بابر حسین
منگل 24 مئی 2016 12:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی جماعت تباہ کردی ،وہ روز وزیراعظم پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں مگر اس طرح کسی کا سیاسی قد نہیں بڑھ سکتا، عمران خان کیوں نہیں بتاتے کہ خیبرپختونخواہ میں لوٹ مار جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ باغ میں جلسہ میں عمران خان نے ریکارڈ جھوٹ بولے ، ،عمران خان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے نعر ے لگاتے رہے مگر ان کے یہ نعرے حقیقت نہ بن سکے ۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں اداروں اور محکموں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہاہے جس سے صوبے میں ای گورننس کو فروغ مل رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کو خدمات کی بروقت اور بہترین انداز میں فراہمی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اسی مقصد کیلئے پنجاب حکومت تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، امن عامہ، پولیس اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے جبکہ سمارٹ فونز کے ذریعے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ کے ساتھ عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے اور قیام امن کے حوالے سے سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے، اسی طرح پنجاب میں جدید نالج پارک کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور نالج پارک کے منصوبے کی تکمیل سے تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارمینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے اراضی اورفرد ملکیت کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیاگیا ہے جس سے عوام کیلئے اراضی کی دستاویزات کا حصول آسان بنادیاگیاہے اورجدید ٹیکنالوجی کی بدولت کرپشن،دھوکہ دہی وجعلسازی کا خاتمہ کیاگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.