آئندہ مالی سال کے دوران تعلیم کے لئے رقم بجٹ کے 30فیصد حصے تک بڑھائی جا ئیگی ‘ ملک اقبال چنٹر

منگل 24 مئی 2016 12:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر کو آپریٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ علم و ہنر کے بغیرکو ئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرتی،دنیا بھر میں وہ قومیں ہمیشہ زند ہ جاوید رہتی ہیں جنہوں نے علم کی معراج طے کی ہوتی ہے، وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبہ کو علم و ہنر کاعظیم گہوارہ بنانے کا عزم کیا ہے تاکہ تعلیمی شعبے میں شاندار روایات جنم لے سکیں اس مقصدکے لئے اگلے مالی سال کے دوران سکول کونسلز کیلئے 14 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی جارہی ہے تاکہ فروغ تعلیم کیلئے حکومت اور والدین و دیگر ممبران کے ذریعے تعلیم کے حصول کو عروج حاصل ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے رواں مالی سال کے دوران بجٹ کا 27فیصد حصہ تعلیم کے لئے مختص کیا جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے یہ رقم بجٹ کے 30فیصد حصے تک بڑھائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ کے لئے سالانہ اہداف کامیابی سے حاصل کئے جا رہے ہیں۔اسی لئے بہترین حکمت عملی کی بنا پر بچوں کے سکول چھوڑنے کی شرح نہ ہونے کے برابرہو چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے دوران سکولوں میں مسنگ سہولیات کی شرح زیرہ فیصد تک لے جاکر ہر سکول تمام بنیادی ضروریات بشمول سائنس وکمپیوٹرلیبز ، چاردیواری، پینے کا صاف پانی، بجلی، فرنیچر اوراساتذہ کی مناسب تعداد سے لیس کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سکولوں میں نئے کلاس رومزکی تعمیر کیلئے سکول کونسلزکی وساطت سے متعلقہ علاقے کے علم دوست متمول حضرات کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ایجوکیشن ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد کرتے ہوئے 2018 تک 5تا9سال کی عمر کا ہر بچہ سکول کے اندر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :