بھارتی گلوکار سونو نگم کی 12روپے دینے والے نوجوان سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 12:41

بھارتی گلوکار سونو نگم کی 12روپے دینے والے نوجوان سے ملاقات

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء) : بھارتی گلو کار سونو نگم نے کچھ روز قبل اپنا روپ بدل کر ممبئی کی سڑکوں پر گھنٹوں بیٹھ کر اپنے گائیکی کا جادو جگایا۔ ان کو دیکھ کر لوگ ان کے پاس آ کر ان کی آواز کے لیے سراہنے لگے تب ہی ایک نوجوان ان کے پاس آیا اور ناشتے کا پوچھتے ہوئے نہایت پوشیدہ انداز میں ان کے ہاتھ میں بارہ روپے تھما دئے۔سونو نگم نے اس واقعہ کے بعد بارہ روپے دینے والے لڑکے سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

جس پر ان کی ٹیم نے سونو نگم کی شہباز علی نامی اس لڑکے سے ملاقات کروائی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران شہباز علی کا کہنا تھا کہ آپ میرے سامنے بیٹھے ہیں لیکن مجھے یقین نہیں آرہا۔ سونو نگم نے شہباز علی کو اس کے دئے ہوئے بارہ روپے بھی دکھاتے ہوئے بتایا کہ انہوںنے اس کے دئے ہوئے پیسے فریم کروالیے ہیں جس پر شہباز علی نے فرط جذبات میں سونو نگم کو گلے لگا لیا اور ماحول کافی جذباتی ہو گیا۔ سونو نگم کا کہنا ہے کہ روپ بدل کر ممبئی کی سڑکوں ہر بیٹھنے سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ عوام ابھی بھی فن رکھنے والے لوگوں کی قدر کرتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت شہباز علی ہے جس نے کسی کو بتائے اور ظاہر کروائے بغیر میرے ہاتھ میں بارہ روپے تھما دئے۔

متعلقہ عنوان :