لاہور ہائیکورٹ نے عدال؛تی حکم کے باوجودمحکمہ اوقاف کے ورک چارج ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری اوقاف پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 مئی 2016 12:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ملازمین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عالیہ نے دو ہزار بارہ میں محکمہ اوقاف کے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملازمین کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ جائزہ کمیٹی تحلیل کر دی گئی جسے آج تک بحال نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے ورک چارج ملازمین مستقل نہ ہونے کی بناءپر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملازمین کی مستقلی کے احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے سیکرٹری اوقاف پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ یوم میں جواب طلب کر لیا۔