چارسدہ،گورنمنٹ سینیٹنل ماڈل پرائمری سکول نمبر 1میں یتیموں اور غریب طلباء کو فری یونیفارم دینے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

منگل 24 مئی 2016 11:51

چارسدہ۔24 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) گورنمنٹ سینیٹنل ماڈل پرائمری سکول نمبر 1میں یتیموں اور غریب طلباء کو فری یونیفارم دینے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد،135یتیم اور غریب طلباء میں فری سکول یونیفارم تقسیم ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سینیٹنل ماڈل پرائمری سکول نمبر 1میں یتیم اور غریب طلباء کو فری یونیفارم تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاکیا گیا ۔

اس موقع پر پی ٹی سی کونسل کے چےئرمین عالم شید ،نائب ناظم ایم سی تھری حاجی شیر از خان ،ممبرز پی ٹی سی کونسل حاجی شمس الرحمان ،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول چارسدہ مدثر شاہ سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سکول کے ہیڈ ماسٹر روح اللہ جان اور حاجی شمس الرحمان نے ایم سی تھری کے ناظم حاجی شیراز خان ، مدثر شاہ اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سکول ہذا کے 135طلباء کیلئے مخیر حضرات سے چندہ اکٹھا کرکے یتیم اور غریب طلباء کو فری یونیفارم مہیا کرنے میں اہم کر دار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی سی چےئرمین عالم شیر اورحاجی شیر از خان نے ہیڈ ماسٹر کو یقین دلا یا کہ وہ آئندہ بھی تعاون کرینگے ۔ انہوں نے طلباء کے بھر پور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔ تقریب کے آخر میں سکول ہذا کے 135یتیم اور غریب بچوں میں سکول یونیفارم تقسیم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :