دبئی میں3Dپرنٹر سے تیارکردہ دنیا کے پہلے دفتر کا افتتاح

منگل 24 مئی 2016 11:47

دبئی میں3Dپرنٹر سے تیارکردہ دنیا کے پہلے دفتر کا افتتاح

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء): کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا ہو گا کہ ایک وقت آئے گا جب پرنٹر سے گھر ، دفاتر ، اور ان میں استعمال ہونے والی تقریباََ ساری اشیا ء ہی پرنٹر سے بنی ہو نگی ۔ لیکن اب یہ ممکن ہو گیا ہے۔3Dپرنٹر کی ایجاد نے دوسرے شعبوں کی طرح تعمیرات کے شعبے میں بھی ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔ جس کی تازہ مثال دبئی میں بنائے جانے والا ایسا دفتر جو مکمل طور پر 3Dپرنٹر سے تیار کیا گیا ہے ۔

اسکی تمام آریئشی اشیاء کو بھی پرنٹر سے بنایا گیا ۔ تعمیر کی جانے والی عمارت 3Dپرنٹر کا ایک شاہکار نمونہ دکھائی دیتی ہے۔ کرسیاں ، میز، حتیٰ کے دیواروں سجی تصاویر بھی آپ کو یہ آحساس تک نہیں ہونے دے گی کہ ان کو کسی ماہر آرٹسٹ نے بنایا ہے یا یہ صرف پرنٹر سے بنائے گئی ں ہیں۔

(جاری ہے)

دفتر میں ضرورت کی تمام اشیاء بجلی ، پانی، ٹیلیفون، اور ائرکنڈیشند بالکل اسی طرح ہی کام کر رہے ہیں جیسے ہاتھ سے بنی عمارت میں تمام ضروریات زندگی میسر ہوتی ہیں۔

دبئی میں بنائے جانے والے دفتر کل رقبہ 250سکوئیرمیٹر ہے۔ دفتر میں میٹنگ روم، ایگزیبیشن ہال،عمارت کو ایک خاص طرح کے سیمنٹ سے بنا کر تیار کیا گیا۔ جس کو دبئی،چائینہ میں کئی بار ٹیسٹ کیا گیا۔تا کہ عمار ت کی خوبصورتی کے ساتھ اس کی مضبوطی بھی عالمی معیار کے مطابق ہو۔ اس عمار ت کو تعمیر کرنے کے والے3Dپرنٹر کی انچائی 20فٹ، 120فٹ لمبااور 40فٹ چوڑائی تھی۔اور پرنٹنگ کے لیئے روبوٹک ہاتھوں کا استعمال کی گیاتھا۔اس میں ایک مزدور دس الیکٹریشن اور ایکسپرٹس کی ٹیم نے حصہ لیا، اور 3Dپرنٹر کی وجہ سے تعمیراتی لاگت 50فیصد کم ہوئی۔ دفتر کو مکمل طور پر تیار کرنے میں 17دن لگے۔جبکہ آفس کو انسٹال کرنے میں دو دن لگے۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 3Dپرنٹر دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

دبئی میں3Dپرنٹر سے تیارکردہ دنیا کا پہلادفتر