کراچی، پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، کالعدم تنظیم کا بھتہ خور گرفتار، چارجرائم پیشہ افراد گرفتار

منگل 24 مئی 2016 11:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) کراچی کے علاقے شارع نورجہاں پر پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔دوران مقابلہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو۔ ہلاک ہونیو الے ڈاکووٴں کی لاشیں عباسی شہیدہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ دوسری طرف کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پریڈی پولیس نے پاسپورٹ آفس کے قریب مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے بھتہ خور کو دھر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم منیر کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ادھر درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق زیرحراست ملزمان نے گزری میں دوران ڈکیتی خاتون کو قتل کردیا تھا جبکہ موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکیاسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :