سوات،نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید، دو زخمی

منگل 24 مئی 2016 11:46

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) سوات کے علاقہ سنگوٹہ میں پولیس وین پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کانسٹیبل شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ سنگوٹہ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سوات سلیم مروت کے مطابق زخمی پولیس کانسٹیبلوں کو سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس موبائل روٹین کے گشت پر تھی کہ ان پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کر دیا۔ جوابی فائرنگ پر حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ۔