بلوچستان ،ہرنائی کے شاہرگ بازارمیں ملزمان کی فائرنگ،3افرادجاں بحق،تین زخمی ،2 افراد اغوا

منگل 24 مئی 2016 11:46

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، واقعے میں تین افراد جاں بحق اور دو خواتین شدید زخمی ہوگئی، جبکہ ملزمان دو افراد کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

لیویزذرائع کے مطابق بلوچستان میں علی الصبح ہرنائی کی تحصیل شاہرگ بازارمیں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے شمس اللہ، زین اللہ اور نورجان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین خان بی بی اور بخت بی بی شدید زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان محمد رمضان اور دوسرے شخص کو اغوا کر کے فرار ہوگئے۔ لیویز شاہرگ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو رولرہیلتھ سینٹر اور زخمی ہونے والی خواتین کو کوئٹہ منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔