لاہور میں گودام کی دیوار گرنے سے اورنج لائن منصوبے کے8 مزدور جاں بحق،5زخمی

منگل 24 مئی 2016 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) واڑہ گجراں میں زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے خیموں میں سوئے اورنج لائن منصوبے کے 8مزدور جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے واڑہ گجراں میں قائد اعظم انٹر چینج کے قریب ایک خالی اراضی میں اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں نے خیمہ بستی قائم کررکھی تھی، چند روز قبل خالی اراضی کے مالکان کی جانب سے وہاں گودام کی تعمیر شروع کردی گئی تھی۔

گودام کی دیوار وہاں ڈالی گئی مٹی، تیز بارش اور ہواوٴں کے جھکڑ کا دباوٴ برداشت نہ کرسکی اور ڈھے گئی۔ مزدوروں کے 3 خیمے گرنے والی دیوار کی زد میں آگئی اور 13 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن موقع پر پہنچے اور انہوں نے تمام مزدوروں کو نکال کر میوہسپتال پہنچادیا، جہاں ڈاکٹروں نے7 مزدوروں کی موت کی تصدیق کردی جب کہ 6 کو طبی امداد کی فراہمی شروع کردی، اسی دوران ایک اور مزدور بھی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی مزدوروں کو علاج و معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :