حیدر آباد : انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے ٹریفک حادثہ ، 10افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 11:07

حیدر آباد : انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے ٹریفک حادثہ ، 10افراد جاں ..

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء) : انڈوس ہائی وے پر مسافر وین کے الٹنے سے ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جبکہ 11افراد زخمی ہو گئے۔مسافر بس شہداد کوٹ سے کراچی جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے افراد میں کراچی کے رہائشی چھ افراد بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے ان کی لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔