لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم قومی خزانے کی رقم کو میڈیا پر ذاتی تشہیر کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ ‘وزارت خزانہ سے جواب طلب کر لیا

پیر 23 مئی 2016 22:40

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم قومی خزانے کی رقم کو میڈیا پر ذاتی تشہیر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار بئیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف قومی خزانے کی رقم خرچ کر کے مسلسل غیرضروری بیرونی دورے کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے یہ دورے ملکی مفاد کی بجائے غیرملکی رہنماوں سے ذاتی تعلقات قائم کرنے ان کے ساتھ ذاتی بزنس استوار کرنے سے متعلق ہوتے ہیں جبکہ ان دوروں کیذریعے وہ عالمی رہنماوں کی جانب سے بھجوائے گئے دعوت ناموں پہ ان کی شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم قومی خزانے کی رقم کو میڈیا پر ذاتی تشہیر کے لئے خرچ کر رہے ہیں جو مقروض قوم کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے.جس پر عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ,,وزارت خزانہ کو دو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔