آرپی او بہاولپور نے محکمانہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے 27 پولیس افسران کو ضلع بدر کر دیا

پیر 23 مئی 2016 22:33

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) آرپی او بہاولپور نے محکمانہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے رینج بہاولپور کے 27 پولیس افسران کو ضلع بدر کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بدر ہونے والوں میں10 پولیس افسران کا تعلق بہاولنگر سے ہے ۔ آر پی او بہاولپور ڈاکٹر احسان صادق نے رینج بہاولپور کے اضلاع رحیم یار خان ، بہاولپور اور بہاولنگر کے 27 پولیس افسران کو محکمانہ غفلت ، لاپرواہی اور بے ضابطگیوں پر ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ضلع بدر ہونے والے افسران میں محمد عمران انسپکٹر ، جاوید گجر انسپکٹر ، سب انسپکٹران میں محمد عباس ، جاوید اختر ، اظہر سعید اور فیصل امین شامل ہیں۔ اسی طرح سزا کے مرتکب اسسٹنٹ سب انسپکٹران میں اسماعیل موہل، اﷲ یا ر عاصم ، مظہر حسین اور فراز اسلم شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

آر پی او بہاولپور ڈاکٹر احسان صادق نے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ ڈی پی اوز کو ارسال کر دیئے ہیں جن کے مطابق مذکورہ پولیس افسران کو فوری طور پر ضلع چھوڑنے کے احکامات پر عمل پیرا کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ پولیس افسران کے خلاف عوامی شکایا ت اور خفیہ انکوائری کے نتیجہ میں غفلت ، لاپرواہی ، بے ضابطگی اور اختیارات سے تجاوز ثابت ہونے پر آرپی او بہاولپور کی جانب سے اقدامات ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :