اندرون سندھ بلدیاتی اداروں کے ملازمین نے تنخواہوں کی ٹریژی آفس سے ادائیگی کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز پر احتجاجی مظاہرے

پیر 23 مئی 2016 22:32

لاڑکانہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) لاڑکانہ ڈویثرن کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹررتوڈیروسے بلدیاتی ملازمین کی شروع ہونے والی تحریک پورے اندرون سندھ مین پھیل گئی ۔آج صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرزنوڈیرو،شکارپور ،کندھ کوٹ ،جیکب آباد ،قنبر،شہدادکوٹ ،ٹنڈوآدم ،ٹنڈومحمد خان ،گھوٹکی ،مٹیاری ،ہالا ،سجاول ،ٹھٹہ میں بلدیاتی ملازمین نے تنخواہوں کی براہ راست ٹریژی کے توسط سے ادائیگی کرنے کے لیے مظاہرے کیے اور زبردست نعرے بازی کی گئی ۔

اس موقع پر رتوڈیرومیں عبدالھادی مرچانی ،کندھ کوٹ میں غلام مصطفٰی ،ہالا میں ارباب لیاقت خان گڑھ گھوٹکی میں راشد علی خان مہر ،قنبر شہداد کوٹ میں عاشق حسین گوپانگ ،شکارپور میں عبدالمجید اور شرکت علی ،جیکب آباد میں عبدالکریم جمالی ،ٹھٹہ ،سجاول میں عبدالکریم میمن نے مظاہروں کی قیادت کی ۔

(جاری ہے)

مظاہروں میں سینکڑوں ملازمین نے شرکٹ کی اور سخت گرمی اور دھوپ میں اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ۔لیکن ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے ہمیں OZTگرانٹ کے معاملات میں الجھایا جارہا ہے ۔جبکہ ریٹائر ملازمین کو واجبات اور پنشن بھی ادا نہیں کی اجرہی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک تنخواہوں کی ادائیگی ٹریژی آفسز سے نہیں کردی جاتی اس وقت تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :