صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس

پیر 23 مئی 2016 22:29

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء ) صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی کی زیرصدارت پیر کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین کمیٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت لہڑی ، سیکریٹری آبپاشی شیرزمان پانیزئی، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نصراﷲ خان، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس لعل جان جعفر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلوچستان نصراﷲ نے محکمہ آبپاشی سے متعلق آڈٹ رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ آبپاشی کے فنڈز کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری آبپاشی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور فنڈز کا تمام ریکارڈمرتب کرکے کمیٹی کو پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک لعنت ہے کسی کو بدعنوانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین پی اے سی نے ہدایت کی کہ لیڈا کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تمام آڈٹ ریکارڈ پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :