کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 22دنوں کے آپریشن کے دوران مطلوب 53اشتہاری مجرمان سمیت 1198جرائم پیشہ و مشتبہ افراد ،14FAمیں 200اور سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 6افراد کو گرفتارکرلیا

پیر 23 مئی 2016 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 22دنوں کے دوران سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلز میں 82سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران قتل اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 53اشتہاری مجرمان سمیت 1198جرائم پیشہ و مشتبہ افراد ،14FAمیں 200اور سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 6افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہشایات پر پشاور پولیس نے 22دنوں کے دوران سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلز ایس پیز کی نگرانی میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز بی ڈی یو، اے ٹی ایس،اے پی سی،وی وی ایس،آئی وی ایس، سی ار وی ایس ،سنیپر ڈاگ لیڈیز پولیس،جیو ٹیگنگ اور دیگر پولیس ٹیموں نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں 82سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران قتل اقدام قتل وسنگین مقدمات میں مطلوب 53اشتہاری مجرمان سمیت 1198جرائم پیشہ ومشتبہ افراد ،14FAمیں 200اور سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر6افراد کو کرکے ان کے قبضے سے 18عدد کلاشنکوف،2عدد کالا کوف ،23عدد رائفل ،155عدد شارٹ گن،238عدد پستول ،6.22 کلو گرام بارودی مواد،3عدد سیفٹی فیوز،2عدد ہینڈ گرنیڈ ،3عدد پرائم کارڈ،7عدد ڈیٹونیٹر،50371عدد کارتوس ،192.051کلو گرام چرس ،19.494کلوگرام ہیروئن ،16.050کلوگرام آفیون اور 149بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :