گھگھرپھاٹک کے قریب ٹریفک حادثہ میں 3نوجوان جاں بحق

پیر 23 مئی 2016 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) گھگھرپھاٹک کے قریب ٹریفک حادثہ میں 3نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھگھرپھاٹک کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار3نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں،ریسکیوذرائع کے مطابق گھگھرپھاٹک کے قریب تیزرفتارٹرالر موٹرسائیکل پرچڑھ گیا جس کے نتیجے میں 3نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کوگرفتار کرکے ٹرالر اپنے قبضے میں لے لیا ہے،پولیس حکام کاکہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارٹھٹھہ سے کراچی آرہے تھے تاہم جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے ،جاں بحق ہونے والوں کوضابطے کی کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تحقیقات جاری ہے۔