لیاری گینگ کے سرغنہ عزیربلوچ کی پاکستان دبئی ایران اورمسقط کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں اوربینک اکاؤنٹس کا انکشاف

پیر 23 مئی 2016 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) لیاری گینگ کے سرغنہ عزیربلوچ کی پاکستان دبئی ایران اورمسقط کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں اوربینک اکاؤنٹس ہیں،جن کی تفصیلات ہی ہوش اڑادینے والی ہیں،جے آئی ٹی کی دستخط شدہ دستاویزکے مطابق شارجہ میں عزیزبلوچ کے برادرنسبتی کے نام پرساڑھے 11لاکھ درہم کاگھر اوراسی کے نام دبئی انٹرنیشنل سٹی میں 5لاکھ درہم مالیت کادفتر ہے،مسقط میں ایک دوست شاکرکے نام پر9لاکھ درہم کابنگلہ جبکہ اسی دوست کے نام پر6لاکھ درہم کاپلاٹ ہے،ایران کے شہرچابہار میں رشتے دارجلیل کے نام پرایک کروڑروپے مالیت کاگھر بھی ہے،دبئی کے ایک بینک اکاؤنٹ میں عزیربلوچ کے 2لاکھ درہم موجود ہیں،دبئی میں اس کی بیوی کے نام پربھی اکاؤنٹ میں5لاکھ درہم ہیں،نیشنل بینک پاکستان دبئی برانچ میں بھی بیوی کے نام اکاؤنٹ میں ساڑھے تین لاکھ درہم موجود ہیں۔

(جاری ہے)

25لاکھ روپے مالیت کی ایک گاڑی بھی عزیربلوچ کی ملکیت ہے لیاری سنگولین میں رشتے دارفہد کے نام پرڈھائی کروڑروپے مالیت کاگھر ہے ،بیوی کے نام پرمویشی اورگودام کی مالیت چارکروڑروپے ہے،چاکیواڑہ میں ہی 4کروڑ روپے مالیت کی ایک ایکڑزمین ہے،گھاس منڈی میں جوئے کااڈاچلانے والے اعجاز میمن کے پاس ایک کروڑروپے ہیں حب کے ریئس گوٹھ میں سواکروڑروپے مالیت کی 16ایکٹرزمین ہے عزیربلوچ کے مینجردلدار بھٹی کے نام پرملیرمیں 6کروڑروپے مالیت کی ہاؤسنگ اسکیم ہے جبکہ ملیر میں بھی ایک ہاؤسنگ اسکیم میں ایک کروڑ60لاکھ روپے کی شراکت داری ہے۔

متعلقہ عنوان :