پولی کلینک توسیعی منصوبہ کے تحت 1200 بستر پر مشتمل ایک جدید ترین ہسپتال تعمیر کیا جائے گا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

پیر 23 مئی 2016 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمینٹ ڈویڑن، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پولی کلینک توسیعی منصوبہ کے تحت 1200 بستر پر مشتمل ایک جدید ترین ہسپتال تعمیرکیا جا رہا ہے۔ یہ بات اْنہوں نے پولی کلینک توسیعی منصوبہ کے حوالہ سے قائم کردہ اسٹیرنگ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

وزیر مملکت برائے کیڈ نے اجلاس میں شارٹ لسٹ کی جانے والی تعمیراتی اور ڈیزائن کمپنیوں سے ہسپتال سے مکمل مجوزہ ڈیزائن پر بریفنگ لی اور پیش کردہ نقشہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اْنہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایات جاری کیں کہ آئیندہ چھے سے آٹھ ہفتوں کے اندر حتمی نقشہ منظور کرایا جائے تاکہ منصوبہ پر تعمیراتی کا م کا جلد آغاز کیاجا سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیرمملکت کو ہسپتال بتایا گیا کہ فرموں کے پیش کردہ نقشہ جات کے تکنیکی اوتخمینی جائزہ لیکر مروجہ قوائد و قوانین کے مطابق منتخب شدہ کمپنی کو ہسپتال کی تعمیر کا ٹھیکہ تفویض کیا جائے گا۔پہلے مرحلہ میں سی ڈی اے سے حال ہی میں حاصل کردہ ارجنٹائن پارک کی زمین پر ایک بلاک تعمیر کیا جائے گا تاکہ موجودہ ہسپتال کو اس میں شفٹ کیا جائے جبکہ دوسرے مرحلہ میں موجودہ عمارت کی جگہ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری کیڈحسن اقبال ، ای۔ڈی پولی کلینک ڈاکٹر راجہ امجد محمود، دپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار نارو کے علاوہ پاک پی۔ڈبلیو۔ڈی افسران بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :