چنیوٹ،زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے9 افرادکی حالت غیر، ہسپتال منتقل

پیر 23 مئی 2016 21:58

چنیوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد ہسپتال پہنچ گئے ذرائع کے مطابق لاہور روڈ محلہ شیر پورہ کا رہائشی نذیراحمد کی اہلیہ اﷲ جوائی نے علی الصبح گھر لسی تیار کی جس کے پینے سے 65سالہ نذیراحمد ،45سالہ اﷲ جوائی ،90سالہ ستاں بی بی ،21سالہ شازیہ ،18سالہ محمد بلال ،17سالہ صدف ، 30سالہ کاشف اور نصیراحمد کی حالت غیر ہوگئی اور وہ مسلسل الٹیاں کرنے لگے جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچایا جہاں تمام افراد کے معدے صاف کیے گئے اور ان کا علاج کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ سیکنڈ ائیر کی طالبہ صدف اور بلال کی حالت نازک ہونے کے پیش نظر انہیں ابھی ہسپتال میں ہی رکھا گیا ہے ڈی سی او شوکت علی خان کھچی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے جہاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشد کو ہدایات کیں کہ وہ باقی تمام لسی قبضہ میں لیکر اسے فزانک لیب لاہور بھیجوائے 21سالہ شازیہ کے مطابق لسی گھر کے دودھ سے تیار کی گئی تھی دودھ رات مٹی کے برتن میں ڈھانپ کر رکھا تھا اور برتن کی صیح طریقہ سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لسی زہریلی ہوگئی ہے ڈی سی او نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام مریضوں کا علاج مفت کرنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :