بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ ہماری خودمختاری پر حملہ ہے‘پروفیسر ساجد میر

پیر 23 مئی 2016 21:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء ) امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ ہماری خودمختاری پر حملہ ہے۔ مرکزی دفتر میں ایک اعلی سطح کے اجلاس میں پاک افغان امن عمل اور تازہ امریکی ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غورکیا گیا۔ جس میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

)پروفیسر ساجد میرنے کہاکہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ملامنصور کو نشانے بنانے کے لیے پاکستان کی سرزمین کا ہی انتخاب کیوں کیا گیا؟کیا یہ اس لیے کیا گیا کہ اسکے ردعمل کا نشانہ پاکستان بنے؟انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے ذریعے دہشت گردی روکنے کی پالیسی کامیاب نہیں ہو ئی۔ امریکہ کو اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ امریکی جارحیت کے ردعمل میں افغان طالبان پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔ڈرون حملوں کے منفی نتائج پاکستان کو بھگتنے پڑ تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خطے کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے۔ ملامنصور کے مارے جانے کے بعدافغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن اور مصالحت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہو ں گی۔

متعلقہ عنوان :