تمام سرکاری و نجی اداروں میں کل سے تعطیلات کے آغاز کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا‘رانا مشہود

حکومتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکول سیل کر دےئے جائیں گے‘محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات جاری

پیر 23 مئی 2016 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء ) کل سے پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز کے نوٹیفیکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اورحکومتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکول سیل کر دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم پنجاب کی ٹیمیں موسم گرما کی تعطیلات کے نوٹیفیکیشن پرموثر عمل درآمد کا جائزہ لے کرمحکمے کو رپورٹ کریں گی تاہم جن سکولوں میں سالانہ امتحان ہو رہے ہیں وہ تعطیلات سے مستثنیٰ ہیں، ایسے سکولوں کی انتظامیہ کو متعلقہ ای ڈی او کو ڈیٹ شیٹ کی کاپی جمع کرانا ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ جن سکولوں میں سالانہ امتحانات ہو رہے ہیں وہاں طالب علموں کو امتحانی پیپر کے علاوہ کسی تدریسی سرگرمی میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔محکمہ تعلیم کے افسران کو تعطیلات کے فیصلے پر موثر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کو کرنے کی بجائے 24مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ چھٹیاں 24مئی تا 14اگست جاری رہیں گی -

متعلقہ عنوان :