ولی محمد کا فلیٹ کرائے پر دینے والے اسٹیٹ ایجنٹ سمیت 5افراد گرفتار

پیر 23 مئی 2016 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) حساس اداروں نے بلوچستان میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمد کا کراچی میں فلیٹ کرائے پر دینے والے اسٹیٹ ایجنٹ سمیت 5افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب بسمہ اللہ ٹیرس میں فلیٹ نمبر 16بی ولی محمد کی ملکیت ہے جسے کرایہ دار شائق نے چار سال قبل کرائے پر لیاتھا۔

(جاری ہے)

فلیٹ اس وقت اہمیت اختیار کر گیا جب پاک ایران بارڈر کے قریب ڈرون میں مارے گئے شخص کے شناختی کارڈ پر اس فلیٹ کا پتہ درج تھا۔میڈیا سے بات چیت میں کرایہ دار شائق نے بتایاکہ اس نے چار سال قبل ولی محمد سے اسٹیٹ ایجنٹ یوسف کے ذریعے یہ فلیٹ کرائے پر حاصل کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ ولی محمد سے دوبارہ چار ماہ قبل بھی ملا لیکن اس میں اور ملا اختر منصور کی تصویر میں بہت فرق ہے۔ حساس اداروں نے ولی محمدکے حوالے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسٹیٹ ایجنٹ یوسف سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔