Live Updates

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اپنے ہی پارٹی کے ناراض ایم پی اے سے الجھ پڑے

دونوں ممبران کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی حزب اختلاف نے جھگڑے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسمبلی ہال میں دھرنا بھی دیا پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے باغی رکن جاویدنسیم نے ارباب وسیم حیات کومبارکباددے ڈالی یہ بات پی ٹی آئی کے دوسرے رکن ارباب جہاندادکوبری لگی

پیر 23 مئی 2016 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اپنے ہی پارٹی کے ناراض ایم پی اے سے الجھ پڑے۔دونوں ممبران کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ حزب اختلاف نے جھگڑے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسمبلی ہال میں دھرنا بھی دیا۔پیرکے روزخیبرپختونخوااسمبلی اجلاس کے آغاز میں حلقہ پی کے آٹھ سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار ارباب وسیم حیات نے رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایاجس پرپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے باغی رکن جاویدنسیم نے انہیں مبارکباددے ڈالی یہ بات پی ٹی آئی کے دوسرے رکن ارباب جہاندادکوبری لگی اورانہوں نے جاویدنسیم کی نشست پرجاکران سے الجھ پڑے ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اس وقت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ارباب جہانداد اپنے ہی پارٹی کے ناراض ایم پی اے جاوید نسیم سے اس وقت الجھ پڑے جب ایوان میں پی کے آٹھ کے حوالے سے بحث جاری تھی۔

(جاری ہے)

دیگر ممبران نے بیچ بچاؤ تو کرالیا تاہم حزب اختلاف نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسمبلی فلور پر دھرنا دیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ جھگڑے کے بعد سپیکر نے اجلاس کی کاروائی پندرہ منٹ کے لیے موخر کردی ۔تاہم وزیر اعلی کے معان خصوصی نے اراکین کے درمیان تلخ کلامی کو معمول کی کاروائی قراردیا۔وقفے کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس بدھ تک ملتوی کر دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات