حکمرانوں نے ہمارے اساتذہ اور طلباء کے ہاتھوں میں اسلحہ تھمادیا، امیر حیدر خان ہوتی

پختون آئندہ انتخابات میں بلے کو دریائے سندھ میں ڈبو کر بنی گالہ سے اپنے اختیارات واپس لائیں گے پختون کسی کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوں میں مزید نہیں آئیں گے،2018ء اے این پی کی فتح کا سال ہوگا حکمرانوں نے ہمارے اساتذہ اور طلباء کے ہاتھوں میں اسلحہ تھمادیا،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کامنگا مسلم آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب

پیر 23 مئی 2016 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ میری زندگی کا مشن پختون کا باہمی اتحاد ہے اقتدار کی کرسی ہماری منزل نہیں،با چاخان اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان نے پختونوں کے باہمی اتفاق اور اتحاد کے لئے جو جدوجہد شروع کی تھی اب وہ تحریک رنگ لے آئی ہے2018ء اے این پی کا سال ہوگا، پختون کسی کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوں میں مزید نہیں آئیں گے، وہ حلقہ پی کے 23علاقہ منگا مسلم آباد میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس میں حاجی نادرخان نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کراے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا، پارٹی کے صوبائی نائب ضلعی صدر ڈسٹرکٹ ناظم حمایت اﷲ مایار، احمد بہادرخان ایم پی اے اور پارٹی جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان نے بھی خطاب کیا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ وفاقی حکومت کی تمام توجہ ، پراجیکٹس اور ترجیحات کا مرکز پنجاب ہے جبکہ عمران خان بھی صوبہ خیبر پختونخوا کے مسائل اور مشکلات سے دلچسپی نہیں رکھتے صوبے کے حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں، امن و امان ،ٹارگٹ کلنگ اور مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیاہے، اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جبکہ ہمارے صوبے کی حالت یہ ہے کہ حکمرانوں نے ہمارے اساتذہ ، والدین اور طلباء کے ہاتھوں میں بندوقیں تھمادی ہیں، اُنہوں نے کہا کہ عوام اور نوجوانوں کو 2013 میں تبدیلی کے نام پر بہکایا گیا تھا تاہم اب صوبے کے عوام اپنے فیصلے پر پچھتارہے ہیں اب پختون بیدار ہوچکے ہیں اور وہ کسی کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوں میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہاکہ اے این پی کے دور حکومت میں ہرطرف ترقی کا دوردورہ تھا تبدیلی والوں کے دور میں ترقی کا پہیہ رک گیاہے موجودہ دور میں کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیاگیا بلکہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم بننے کے لئے پنجاب کی سیاست کررہے ہیں جبکہ میاں نوازشریف چوتھی باروزیراعظم بننے کے چکرمیں ہیں دونوں کو پختون قوم کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، انہوں نے کہاکہ پختون قوم کو نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ دیاگیالیکن پختون آئندہ انتخابات میں بلے کو دریائے سندھ میں ڈبو کر بنی گالہ سے اپنے اختیارات واپس لائیں گے، امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اقتدار ہماری منزل نہیں بلکہ ہم پختون قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ان کی زندگی کا مشن ہے انہوں نے کہاکہ دوبارہ اقتدار میں خیبرپختون خوا میں آکر نہ صرف ادھورے منصوبے مکمل کریں گے بلکہ نئے منصوبے شروع کرکے خیبرپختون خوا کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :