مشہور ہونڈا وِزل ہائبرڈ کے مقابلے میں ٹوئٹا کی جانب سے ٹوئٹا سی ایچ آر کو پاکستان میں متعارف کروانے کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 23 مئی 2016 20:36

مشہور ہونڈا وِزل ہائبرڈ کے مقابلے میں ٹوئٹا کی جانب سے ٹوئٹا سی ایچ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23مئی 2016ء) پاکستان میں مشہور ہونڈا وِزل ہائبرڈ کے مقابلے میں ٹوئٹا کی جانب سے ٹوئٹا سی ایچ آر کو متعارف کروانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں دنیا کے باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کراس اوور گاڑیوں کے رجحان میں کافی تیزی نظر آئی ہے۔ تکنیکی اعتبار سے کراس اوور ایسی مسافر گاڑیاں ہوتی ہیں جن میں بڑے پہیے لگائے جاتے ہیں اور ان کی اونچائی و لمبائی بھی عام گاڑیوں کی بنسبت زیادہ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اس کی بہترین مثال ہونڈا وِزل کی صورت میں موجود ہے۔ پاکستان میں ونڈا وِزل کی کامیابی کے بعد درآمد کی گئیں نسان جوک نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی۔ ہونڈا وِزل کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ونڈا کے ہم وطن حریف ادارے ٹوئٹا نے بھی کراس اوور ٹویوٹا سی ایچ آر کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹوئٹا نے سی ایچ آر کے ماڈل کی ئی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔ اہرین کے خیال میں ٹویوٹا سی ایچ آرکو 1800 سی سی 4 سلینڈر پیٹرول انجن اور ائبرڈ برقی موٹر کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :