پاکستان کا خطے کے امن و استحکام اور ترقی میں ایک اہم کردار ہے،برطانوی ہائی کمشنر

وزیر خزانہ سے تھامس ڈریو کی ملاقات کیاسحاق ڈار نے نئے تعینات ہونیوالے ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا

پیر 23 مئی 2016 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) پاکستان میں برطانیہ کے نئے تعینات ہونے والے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ پاکستان کا خطے کے امن و استحکام اور ترقی میں ایک اہم کردار ہے‘حکومت پاکستان کی کوششوں سے امن و امان کی صورتحال اور ملکی معیشت میں بہت بہتری آئی ہے‘پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانیہ کے پاکستان میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے نئے تعینات ہونے والے ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا کہ تھامس ڈریو کے آنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کی پاکستان میں دوسری تعیناتی ہے اور وہ نئی پوزیشن حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور یو کے ایک دوسرے کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور کہا کہ پاکستان کا خطہ میں امن و استحکام اور ترقی میں ایک اہم کردار ہے ہائی کمشنر نے مزید کا کہ حکومت پاکستان کی کوششوں سے امن و امان کی صورتحال اور ملکی معیشت میں بہت بہتری آئی ہے اس طرح کے اقدامات سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان نئی نوکریاں پید اکرنے اور معاشی ترقی کو حاصل کرنے پر توجہ دے ہوئے ہے اس حوالے سے غیر ملکی سرمایہ کاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے صحت ‘ زراعت ‘ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور غربت کو کم کرنے کے حوالے سے ڈی ایف آئی ڈی اور یو کے کی سپورٹ کو سراہا انہوں نے مزید کہا کہ تامسن ڈریو کے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :