انٹی کرپشن کا گندم خریداری مرکز ،بو کس فائلیں اور ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 مئی 2016 20:07

کامونکے(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23مئی۔2016ء) :انٹی کرپشن کا گندم خریداری مرکز اور فوڈ کے گودام پر چھاپہ ،فوت شدگان کی بو کس فائلیں اور ریکارڈ قبضہ میں لے لیا،جبکہ فوڈ انسپکٹر عملہ سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،بتایاگیاہے کہ کامونکے کے گندم خریداری مرکز پر محکمہ فوڈ کا انسپکٹر عبدالقدیر خاں عملہ کی ملی بھگت سے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے اور کاشتکاروں کے لئے پریشانی کا سبب بناہواتھا جبکہ فوڈانسپکٹر عبدالقدیر خاں نے پانچ پانچ سال سے فوت شدگان افراد کی جعلی فائلیں بنارکھی تھیں اس کے علاوہ چالیس کلو گرام کے توڑے گودام میں لگائے ہوئے تھے کہ اطلاع ملنے پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن گوجرانوالہ رانا عبدالشکور کی ہدائت پر انسپکٹر رانا نعیم نے ٹیم کے ہمراہ موقع پر ریڈکرکے گودام میں موجود کم وزن توڑے اور پرائیویٹ تھیلوں میں بھری گندم کے ہزاروں تھیلے برآمدکرکے جعلی اور بوگس فائلیں اور تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیاہے ،جبکہ اسی دوران فوڈ انسپکٹر عبدالقدیر خاں اپنے عملہ سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :