الیکشن کمیشن کا میونسپل کارپوریشن مری کی 5 یونین کونسلوں میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان

انتخابات14 جون کو ہونگے، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 اور 26 مئی تک ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا سکتے ہیں

پیر 23 مئی 2016 19:47

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے میونسپل کارپوریشن مری (ایم سی ایم) کی 5 یونین کونسلوں میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ای سی پی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن مری (ایم سی ایم) کی یونین کونسل نمبر 3 (مری سٹی)، یونین کونسل نمبر 4 (گھوڑا گلی)، یونین کونسل نمبر 5 (نمبل)، یونین کونسل نمبر 6 (تریٹ) اور یونین کونسل نمبر 8 میں 14 جون 2016ء کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 اور 26 مئی 2016ء تک ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی لسٹ اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا اعلان 4 جون 2016ء کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد وفاقی صوبائی حکومت کے عہدیداران اور سرکاری افسران علاقوں کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :