کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کی زیرصدارت اجلاس ، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 23 مئی 2016 19:42

راولپنڈی/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پیر کو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔صوبائی وزیرداخلہ ،آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اورسیکرٹری داخلہ نے بھی شرکت کی ۔(م ق)

متعلقہ عنوان :