یاد رکھنے کی بات۔۔۔

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 23 مئی 2016 19:24

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی۔2016ء )وائٹل گروپ ہارون آباد کے چیئر مین حاجی محمد سعید نے اپنی مدد اپنے تحت گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد کے صحرا نما گرا?نڈ کو منفرد جناح سٹیڈیم کے روپ میں بدل کر کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا شاندار موقع فراہم کیا ہے وائٹل کا کاتعمیر کردہ جناح سٹیڈیم قومی کھیل ہاکی سمیت تمام اہم کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کرے گا قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے ٹورنامنٹس کا انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے ا جنرل کونسلر شاہد محمود رحمانی اور صدر عوامی پریس کلب یاسر ندیم چوہدری نے پہلا آل ڈسٹرکٹ انوی ٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا ٹورنامنٹ کا انتظام پبلک سپورٹس ہاکی کلب ہارون آباد نے کیا جس میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی فائنل میں دلچسپ مقابلہ کے بعد پینلٹی سٹروکس پر بہاولنگر نے ہارون آباد کو شکست دے کر چیمپئین بننے کا اعزاز پایا۔