ڈرون حملہ قابل مذمت ہے۔جماعت اہلسنّت پاکستان

پیر 23 مئی 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پر امریکی ڈرون حملہ قابل مذمت ہے۔نئے بجٹ میں عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے۔تعلیم اور صحت کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں۔ اﷲ کی نا فرمانی کی وجہ سے امت مسلمہ زوال کا شکار ہے۔امت مسلمہ کے زوال کو کمال میں بدلنے کیلئے علم و عمل کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مسلم نوجوان اپنے اندر گناہوں سے نفرت اور نیکی کا شوق پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹا?ن لاہور میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ قومی قائدین مہذب سیاست کو رواج دیں۔ اجتماعی قومی بے حسی ختم کرنا ہو گی۔ پاکستان کی معاشی ترقی اقتصادی راہداری منصوبے سے وابستہ ہے۔نئے بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے اور نیا بجٹ عام آدمی کے مسائل کو پیش نظر رکھ کر بنایا جائے۔حکومت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے۔

متعلقہ عنوان :