شیخ آفتاب احمد نے وزارت پارلیمانی امور میں بطور وفاقی وزیر چارج سنبھا ل لیا

وزارت پارلیمانی امور کے عملہ نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

پیر 23 مئی 2016 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء)وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے وزارت پارلیمانی امور میں بطور وفاقی وزیر چارج سنبھا ل لیا۔ پیر کو وفاقی وزیر مقرر ہونے کے بعد جب وہ وزارت پارلیمانی امور پہنچے تو وزارت کے افسران، اہلکاروں اور ان کے حلقہ کے عمائدین کی ایک بڑی تعداد نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وہ سب لوگوں کے شکرگزار ہیں اور بطور وفاقی وزیر انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہیں وہ ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزارت پارلیمانی امور کے عملہ نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور انچارج برائے وزیراعظم شکایات ونگ شیخ آفتاب احمد کے وفاقی وزیر منتخب ہونے پر ان کے اعزاز میں وزارت پارلیمانی امور میـں ان کو خوش آمدید کہنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیکرٹری پارلیمانی امور منظور علی خان اور جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم شکایات ونگ عبدالقیوم نے شیخ آفتاب احمد کو وفاقی وزیر بننے پر گلدستے پیش کئے اور ان کو مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر، وزارت کے تمام سٹاف ممبران سے فرداً فرداً ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔