جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ کے مقام پر پاک، افغان سرحد آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی

پیر 23 مئی 2016 18:02

جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ کے مقام پر پاک، افغان سرحد آمدورفت کیلئے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ کے مقام پر پاک، افغان سرحد آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑانجی ٹی وی یک مطابق جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام نے افغان حکام کی جانب سے انگوراڈہ چیک پوسٹ بند کرنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس چیک پوسٹ کو 2 روز قبل افغان حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاک، افغان سرحد کے قریب تعمیر کی جانے والی انگور اڈہ چیک پوسٹ کو پاک فوج کی جانب سے افغان حکام کے حوالے کیا گیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ کی حوالگی سے پاک، افغان برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہو گا

متعلقہ عنوان :